بچوں کی اچھی اور بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کا اولین فریضہ ہے نظیر احمد ابڑو

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

نواب شاہ (یواین پی)محکمہ سوشل ویلفیئر شہید بینظیرآباد کی جانب سے ضلع انتظامیہ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور سماجی تنظیم ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تعاون سے یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے ایک تقریب ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن اسٹار ماڈل ہائی اسکول نواب شاہ میں منعقد کی گئی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ نظیر احمد ابڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہید بینظیرآباد محمد صابر قریشی،ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن امام بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مسلم فاروق ، صدر ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن محمد اکرم خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی اچھی اور بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کا اولین فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوقِ تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں مقررین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ اور حقوقِ کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے جس سے والدین کو بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ وہ مستقل میں اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرسکیں اس موقع پر یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے طلباء و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog