آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، راجہ پرویز اشرف

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں‘ایک روشن اور تابناک مستقبل یقینی بنانے کے لیے بچوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بہترین تعلیم و تربیت اور ذہنی و جسمانی صحت کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 20 نومبر کو اقوام متحدہ کے کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی بچے انتہائی ذہین اور قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، انہیں عزت، شفقت دینے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم وتربیت کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سپیکر نے چائلڈ لیبر، بچوں سے جبری مشقت، بچوں کی سمگلنگ اور ہراسگی کے واقعات کیخاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان سے چائلڈ لیبر اور بچوں کیخلاف ہونے والے دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرائی جائے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے ہمیں قوم کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بچوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور انہیں صحیح تعلیم و تربیت دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن معاشرے کے ہر فرد سے مطالبہ کرتا ہے کہ بچوں کو ہر طرح کے نقصان سے بچانے، ان سے ہونے والی ذیادتیوں کا سد باب کرنے اور ان سے کسی قسم کی بدسلوکی، ان کے حقوق کی پامالی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے اور بچوں سے متعلق قوانین کو مزید موثر بنانے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعہ پر بچوں کا ایک خصوصی کنونشن منعقد کرایا گیا جس میں بچوں کو اظہار خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے ماں باپ پر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کا قیام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کاکس آف چائلڈ رائٹس کے ذریعے بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy