تھا نہ سٹی جھنگ کے انچارج مہر شاہد امیر انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ،سروے رپورٹ

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

جھنگ (یواین پی/شیخ توصیف حسین ) تھا نہ سٹی جھنگ کے انچارج مہر شاہد امیر انسان کے روپ میںایک فرشتہ ہے جو مظلوم اور بے بس افراد کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اپنے آ پ کو ہلاکو خان اور چنگیز خان بن کر غریب بے سہارا افراد پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کیلئے ایک ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ آ فیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے اس غلیظ کیچڑ میں اپنی ایمانداری کی خو بصورتی کنول کے پھول کی طرح سجائے ہوئے ہے تعجب ہے کہ مذکورہ آ فیسر اس ناسور معاشرے میں جس میں تقریباہر ادارے کے اہلکار انسانیت کو سہولیات کی سیج پر لٹا کر حرام وحلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے میں اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کاپیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کاا ظہار مختلف مکاتب وفکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف شیخ توصیف حسین سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر کاشمار اُن چندایک ایماندار افسران میں ہوتا ہے جواپنے فرائض و منصبی کوعبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر تھانہ سٹی جہاںپر ٹاﺅٹ مافیا کاراج قائم تھا اور جسے سہراب گوٹھ کے نام سے جانا اور پہچا نا جاتا تھا میں آج ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے مذکورہ تھانہ جگمگا رہا ہے مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی سے تھانہ سٹی جھنگ میں تقریبا جتنے بھی انچا رج تعنیات ہوئے مظلوم اور بے سہارا افراد کے ساتھ اس قدر انداز میں گفتگو کرتے رہے کہ جیسے ہندو بر ہمن قوم اچھوتوں کے ساتھ جس کے نتیجہ میں عوام اور پولیس اہلکاروں میں ایک نفرت کی دیوار کھڑی ہو کر رہ گئی لیکن اب جس کسی مظلوم شخص نے بھی مذکورہ آ فیسر سے انصاف کیلئے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آ فیسر سے ملاقات کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آ فیسر کے دل و د ماغ میں آئے روز اطمینان کے ساتھ ساتھ پیارو محبت کے فرشتے اترتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ آ فیسر کو دیکھکر بااثر ٹاﺅٹ قسم کے افراد ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes