فیصل آباد (یو این پی)یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے صارفین کو چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق یہ سٹاک 50کلو گرام والے پولی پروپلین بیگز میں فراہم کیا جانا لازم ہے،ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 08دسمبر2022 مقرر کی گئی ہے۔کارپوریشن کے ساتھ پہلے سے کام کرنے والی شوگر ملز، سٹاکسٹس یا فرموں کو اثر نو اس عمل کا حصہ بننا لازمی ہے۔