فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مذکورہ امتحان کیلئے پیپرز یکم دسمبر بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ یہ امتحانات پارٹ ٹو اکیڈمک اورپارٹ ون اکیڈمک سیشن2018-2020 اور 2020-2022کے طلباو طالبات کے لئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے گروپ کا پرچہ روزانہ صبح ساڑھے 8 بجے اور سیکنڈ گروپ کا پرچہ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگاتاہم جمعہ کے روز سیکنڈ گروپ کے پیپر کے اوقات دوپہر اڑھائی بجے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ امیدواران کو رولنمبر سلپیں ان کے اداروں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کئے گئے پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں لہٰذاجن امیدواروں،طلبا و طالبات کو27 نومبر تک رول نمبر سلپیں نہ ملیں وہ فیصل آباد بورڈ کی انٹر برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔