محبتوں کو پھیلاؤ، نفرتوں کو ختم کرو ،سلطان محمد نجیب الرحمان

Published on November 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

لاہور(یو این پی)لاہور، بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے انسانیت کو عالمی یومِ مہربانی کے موقع پر خصوصی پیغام دیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے یہ پیغام ویڈیو پر ریکارڈ کروایا اور فرمایا کہ ”محبتوں کو پھیلاؤ، نفرتوں کو ختم کرو۔ لوگوں کو جوڑو، لوگوں کو توڑو نہیں۔ لوگوں کی عزتوں کا پاس کرو اور لوگوں کی عزتوں کو اچھالو نہیں۔“ مزید فرمایا کہ ”غیبت پر سزا ہے اور بہتان بہت بڑی (بری) بات ہے۔ غیبت یہ ہے کہ کسی میں کوئی برائی ہے اور آپ اسے اس کی غیر حاضری میں بیان کر دیں اور بہتان یہ ہے کہ اس میں وہ برائی نہیں ہے اور آپ لوگوں میں اچھالتے پھریں۔ اس لئے محبت کو پھیلاؤ، نفرتوں کو ختم کرو۔“ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے ہمیشہ انسانیت کو اخوت و محبت، ہم آہنگی اور یگانگت کا درس دیا ہے اور آپ کی تعلیمات اتفاق، اتحاد اور مساوات پر مبنی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes