مسلم لیگ ن کے کونسلر امیدوار مرزا طاھر اور آزاد امیدوار کامران عارف کی پوزیشن مستحکم

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ڈونگی( یو این پی)بلدیاتی انتخابات میں حلقہ کھوئی رٹہ میدانی کھوڑ سے مسلم لیگ ن کے کونسلر امیدوار مرزا طاھر اور آزاد امیدوار کامران عارف اس وقت برابرجا رہے ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کی کامیابی یقینی ہے مسلم۔لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد اقبال نے عام عوامی رجحان کو دیکھتے ھوئے ایک تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہعلاقہ میں اسوقت انتخابی ماحول میں کافی جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے دوسری طرف حکومتی پارٹی پی ٹی آئی کے دونوں وزیر نثار انصر ابدالی اور معاون خصوصی محمد رفیق نئیر بھی اپنے امیدواروں کیساتھ کمپین میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کی کوشش میں مصروف دن رات مصروف عمل ہیں امیدواران اور وزراء حکومت اس وقت نئے اور پرانے فوت شدگان کی فاتحہ خوانی کیلئے بھی گاؤں گاؤں نہ دن دیکھ ریے ہیں نہ رات بس ووٹر کی خاطر ان کے گھروں میں حاضری لگوا رہے ہیں کچھ فوت شدگان ایسے بھی ہیں جن کا دنیا سے گئے ہوئے کہیں عرصہ گزار گیا ہیں تاہم یہ امیدوار اب ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے لیے مختلف انداز سے تعلقات کے ذریعے ان سے میل ملاپ کر کے ووٹ کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes