فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے، فیصل آباد کے دکانداروں نے دولہا اور دولہن کے لئے عروسی ملبوسات کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور لوگوں کی اکثریت بھی عروسی ملبوسات خریدنے کی بجائے کرائے پر لینے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔اس سلسلہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ میں دولہا، دولہن اور اس کے بہن بھائیوں کیلئے قیمتی لباس کا ہونا ضروری رسم بن چکا ہے، مہنگے ملبوسات خریدنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے اس لئے مجبوری کے عالم میں کرائے پر ملبوسات لئے جارہے ہیں۔