موسم سرما کی آمد، بادام سولہ سو روپے چلغوزہ چھ ہزار میں فروخت ہونے لگے

Published on November 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یو این پی) موسم سرما کی آمد خشک میوہ جات مہنگے ہوگئے بادام سولہ سو روپے چلغوزہ چھ ہزار میں فروخت ہونے لگے پیرمحل میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قمیتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ جاتی ہے اس لیئے رواں سال جہاں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں موسم سرما ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا لیکن شہر میں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں گزشتہ سال چلغوزہ فی کلوگرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت 6ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے پستہ 3ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام گیارہ سو سے سولہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تاہم زیادہ قیمتوں کے باعث ان کے لیے ڈرائی فروٹ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے طبی ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹ کھانے سے جہاں شدید سردی میں جسم گرم رہتا ہے وہیں ان کا استعمال بلڈ پریشر اور اعصابی امراض پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题