کراچی(یواین پی) اردو ادب کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا70 واں یوم پیدائش آج24 نومبر بروز جمعرات کو بھرپورطریقے سے منایا جائیگا وہ24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کے درجنوں شعری مجموعے کلام شائع ہوئے جن مین مشہور خوشبو،ماہ تمام،مسکراہٹ،محبت اور عورت،صدبرگ،انکار اور خودکلامی وغیر ہ شامل ہیں۔پروین شاکر کو خوشبو کی تصنیف پر آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔26دسمبر1994 کو اسلام آباد کے نزدیک ٹریفک کے المناک حادثہ میں جابحق ہوگئی تھی۔