ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار ہونے کے باوجود 5روپے فی کلواضافہ

Published on November 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)شوگرمافیا چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم‘ ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود 5روپے فی کلواضافہ کردیا۔کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی چینی کی قیمتیں بڑھانا لمحہ فکریہ ہے‘اگرچینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دی گئی توآئندہ برس چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔حکومت شوگرمافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کرے‘تفصیل کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ملک بھر میں شوگرمافیا چینی کے ریٹ بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگیا اور حکمران جماعت نے چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود بھی چینی کی قیمتیں کم کرنیکی بجائے 5روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں چینی کی قیمتوں میں 5روپے اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اوراگرچینی ایکسپورٹ کی گئی توملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ملکی ضروریات پوری ہونے کے بعد چینی ایکسپورٹ کی اجازت لینا تو سمجھ میں آتا ہے ایک طرف شوگرمافیا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے تودوسری طرف چینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت مانگ رہا ہے ملک میں فاضل چینی ہونے پر قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme