اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کے سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کی42 ویں برسی یکم دسمبر کومنائی جائیگی وہ 15 جولائی 1905کوضلع جالندھر میں پیداہوئے قیام پاکستان کے بعد چوہدری محمد علی پہلے سیکرٹری جنرل اور 1951میں وفاقی وزیر خزانہ بنے 1955میں دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور11 اگست 1955سے12 ستمبر1956 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے ان کے عہدحکومت کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان پہلے آئین کی منظوری تھا وہ یکم دسمبر1980 کو وفات پاگئے تھے۔