حکومت پنجاب کے چار ہزار سے زائد یونین کونسلز کو ماہ نومبرکیلئے60کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز

Published on November 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی چار ہزار سے زائد یونین کونسلز کو ماہ نومبر کی60کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز کر دیئے۔ ہر یونین کونسل کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر (پی ایف سی) کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں صوبہ بھر کی 4015 یونین کونسلز کو ملازمین کی تنخواہوں اور دفتری امور چلانے کیلئے ماہانہ گرانٹ جاری کی جاتی ہے اور ماہ نومبر کیلئے صوبہ بھر کی یونین کونسلز کو 60کروڑ 25لاکھ 50ہزار کے فنڈز کی گرانٹ جاری کر دی۔ضلع فیصل آباد کی 346 یونین کونسلز کو 5کروڑ 19لاکھ روپے کی گرانٹ لوکل گورنمنٹ کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کی گئی ہے جبکہ ہر یونین کونسلز کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے قبل ازیں یونین کونسل کی گرانٹ 3لاکھ روپے ہر یونین کونسل کو فراہم کئے جاتے تھے جبکہ رواں سال کے دوران گرانٹ آدھی کر دی گئی ہے۔ جس میں یونین کونسلز کے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بلز‘ انٹرنیٹ کی فیس اور دیگر سرکاری امور کی انجام دہی کی جاتی ہے اور گرانٹ آدھی ہونے پر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes