عوامی نیشنل پارٹی سوات کے انتخابات مکمل ہوگئے

Published on May 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

2
سوات۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی سوات کے انتخابات مکمل ہوگئے ،ضلعی کونسلرز نے متفقہ طور پر کابینہ تشکیل دیدی،سابق ایم اپی اے شیرشاہ خان کو صدر جبکہ رحمت علی خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مینگورہ میں اے این پی سوات کے ضلعی کونسلرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیٹی کے اراکین اسدالدین مروت اور سید عاقل شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 350سے زائد ضلعی کونسلرز شریک ہوئے ،اجلاس میں متفقہ طور پر اے این پی سوات کی ضلعی کابینہ تشکیل دیکر اعلان کیا گیا ،جس کے تحت سابق ایم پی اے شیر شاہ خان کو دوبارہ ضلعی صدر منتخب کردیا گیا جبکہ دیگر عہدیداروں میں ،خواجہ محمد خان سینئر نائب صدر،خورشیدخان باغ ڈھیرئی اورخلیل الرحمن نائب صدور، رحمت علی خان دوبارہ جنرل سیکرٹری،ابراہیم دیولئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، صبورخان ، فیاض خان اور حسین علی جوائنٹ سیکرٹریز، عبداللہ یوسفزئی انفارمیشن سیکرٹری،اکرام خان فنانس سیکرٹری ،عبدالعلی اشناکلچرل سیکرٹری اور ناہید اخترجوائنت سیکرٹری خواتین ونگ منتخب کردی گئی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes