جہاں تعریف کرنے والوں ہوں وہاں ناقد ین بھی ہوتے ہیں‘ مائرہ خان

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

بہت سے لوگ اصلاح کے پہلو سے تنقید کرتے ہیں جو برا نہیں لگتا‘ انٹر ویو
لاہور(یواین پی) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ اس قدرکامیابی حاصل کرے گی اس کا سوچا بھی نہیں تھا، جہاں آپ کی تعریف کرنے والے ہوتے ہیں وہیں آپ کے ناقد ین بھی ہوتے ہیں اس لئے میں نے کبھی تنقید کا برانہیں منایا، ہر کسی کا تنقید کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے ایسے لوگ بھی ہیں جو تنقید کرتے ہیں لیکن اس میں اصلاح کا پہلو ہوتا ہے۔ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ میں کردار نبھانے کے لئے سب فنکاروں نے بہت محنت کی جس کا مجموعی نتیجہ یہ نکلا کہ اس فلم کو بھرپور کامیابی ملی۔ اگر مزید کسی اچھے اسکرپٹ کی حامل فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی اور میری کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تنقید سے سیکھا ہے اگر مذکورہ پراجیکٹ میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو میں آئندہ جس بھی پراجیکٹ میں کام کروں گی میری کوشش ہو گی کہ اپنی کمی کوتاہی کودرست کروں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog