پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا شکار

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے پر بھی خواتین سے مارپیٹ کے واقعات نمایاں ہیں
فیصل آباد (یو این پی)ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔خواتین پر تشدد کے حوالے سے ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے پر بھی خواتین سے مارپیٹ کے واقعات نمایاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق کھانا وقت پر نہ دینے کی پاداش میں بھی خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے، کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوستی کا سوال بھی تشدد کا باعث بنتا ہے۔ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میںگھریلو خواتین پر بے وفائی کا الزام بھی تشدد کی بڑی وجہ بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شوہر کی نافرمانی پر خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گھریلو تشدد کے واقعات نمایاں رہے۔گزشتہ سال پنجاب بھر سے فوری مدد کے لیے خواتین کی 5 ہزار کالز موصول ہوئیں۔خواتین پر تشدد کے خلاف 15 روزہ آگاہی مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme