ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) جنگشاہی کی رہائشی رانی امجد پلیجو نے سول کورٹ ٹھٹھ میں یوسی جنگشاہی کی کاری موری اور جامواہ پل کے کیس کی سماعت کی، جس میں ڈی سی ٹھٹھ ایگزیکٹو انجینئر پراونشل ہائی وے ٹھٹھ اور دیگر کی جانب سے بیانات جمع کرائے گئے، جہاں عدالت تمام جواب دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاری موری پل اور جامواہ پل پر فوری طور پر کام کریں اور ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ پیش کریں اور اگلی سماعت 6 دسمبر کو مقرر کی گئ رانی امجد پلیجو نے مدیا سے بات کرتے ہوئے کہا میں ٹھٹھہ دسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قادر جروار، نائب صدر اختر جماری، ایڈووکیٹ فرحان شمس میمن، ایڈووکیٹ غلام غلام سرور پلیجو، ایڈووکیٹ منور بھٹو اور دیگر وکلاء کئ مشکور ہوں جنہوں نے جنگشاہی کے عوام کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا اور کیس کی پیروی میں تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف کی امید ہے، جلد کاڑی موری اور جام واہ پل کا مسئلہ جلد حل کیا جائے.