سیری(یو این پی)پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت ایک سال میں عوامی مقبولیت کھو چکی ہے مظفرآباد ڈویژن کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے مظفرآباد ڈویژن میں تحریک انصاف کو عبر ت ناک شکست ہوئی ہوئی ہے انشاء اللہ 8دسمبر کومیرپور ڈویژن میں بھی تحریک انصاف کو شکست ہو گی ضلع کوٹلی میں پیپلز پارٹی کلین سوہپ کریگی ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین بھی ہمارا ہو گا بلدیہ کا چیئرمین بھی ہمارا ہو گا یونین کونسل چتر جوگالپال سے مزمل خالق چوہدری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چتر جوگالپال امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل مزمل خالق چوہدری کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ محمد ولید انقلابی بھی اُن کے ہمراہ تھے اس قبل چوہدری محمد ےٰسین اور محمد ولید انقلابی کا سیری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ایک بڑی ریلی کی شکل میں چتر جوگالپال لایا گیا کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی چوہدری محمد ےٰسین مزید کہاکہ حلقہ کھوئی رٹہ سے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام شرکاء کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا اور اگر کسی نے بدمعاشی کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وہی موجود رہے اور رزلٹ لیکر ہی وہاں سے آئے چوہدری محمد ےٰسین اور ولید انقلابی فوتگی کی وجہ سے جلد ی چلے گے پرشمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل چتر جوگالپال مزمل خالق چوہدری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے گلے میں ہار ڈالے انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ااج کے استقبال نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی یہ سیٹ جیت چکی ہے اور 8دسمبر پیپلز پارٹی کی کامیاب کادن ہو گا نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلاتا ہوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرونگا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا 8دسمبر کو انشاء اللہ جیت تیر کی ہوگی جیت چوہدری محمد ےٰسین کی ہو گی جیت محمد مطلوب انقلابی کی ہو گی جیت محمد ولید انقلابی کی ہو گی انہوں اور سیئز سے الیکشن کمپین میں آنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ووٹرز سے کہاکہ 8دسمبر کو صبح ہی اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے ووٹ کا پہرہ بھی دیں تقریب سے چوہدری ساجد علی،محمد وسیم،وقار ملک اعوان ایڈووکیٹ،راجہ زاہد،چوہدری طارق بجاڑ گجر،راجہ راؤف،لالہ نثار چوہدری نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض شجان نذیر بٹ نے انجام دیئے جبکہ تلاوت کا شرف آریان نے حاصل کیا۔