لاہور( یواین پی )پاکستانی گلوکار رائیونڈ کی سرزمین پر ابھرتا ہوا ستارہ گائیکی کا بے تاج بادشاہ سدھو موسے والا کی کاپی کرنے میں ماہر، ابھرتا ہوا نوجوان گلوکار رانجھا جٹ رائیونڈ بستی آمین پور ہ کا رہایشی جس نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی ہے غریب گھرانے سے تعلق کی وجہ سے ابھی تک نیشنل ٹی وی پر رسائی نہ مل سکی مگر کچھ ہنر شناس لوگوں نے اس کی موسیقی سے والہانہ محبت اور لگن کو دیکھتے ہوئے اس کی ایلبم کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رانجھا جٹ کے چار گانے ریکارڈ ہو چکے ہیں ماڈلز کے انٹرویو جاری ہیں ماڈل کے انتخاب کے بعد مارچ سے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا رانجھا جٹ آمین پور یا بھارت کے معروف گلوکار سدھو موسے والا سے بہت متاثر ہیں ہارون کی گائیکی کی مکمل کاپی کرتے ہیں،رانجھا جٹ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کے میری گلوکاری کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے میری مدد کی جائے تاکہ ملک کا نام روشن کر سکوں