ریونیو محکمہ ٹھٹھہ کے عملداروں کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ

Published on December 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)تعلقہ ٹھٹھہ کی یوسی جھمپیر کے کوہستان 7/1 مکان انھواری کے گائوں نبی بخش ببر کے کئی ریاشیوں نے دوسری دن بھی ڈی آفس ٹھٹھہ میں اپنے زمین کے کاغذات ہاتھوں میں لیکر ریونیو محکمہ ٹھٹھہ کے عملداروں کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی مظاہرین میں خواتین بچے اور مرد بھی شامل تھے مظاہرین وڈیروں نبی بخش ببر ۔عبدالغور ۔دینار امیر بخش مھتاب رحمت اللہ ببر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں انھواری مکان میں 5 سو ایکڑ کے قریب ہیں جس میں ہمارا قدیمی گائوں پانچ گھروں پر شامل ہے ان زمینوں کے ہمارے پاس فارم 7 سمیت تمام کاغذات موجود ہیں انہوں نے انکشاف کرتے اور الزام لگاتے ہوئے کہا ڈی سی آفس ٹھٹھہ کے ریونیو محکمہ کی عملداروں نے ملی بھگت کرکے بڑی رشوت کے عیوض ہماری زمین سے 375 ایکڑ زمین کے پی کےکے رہائشی فتح اللہ کنڈی کے نام جعلی کاغذات کے زریعے کی جارہی ہے جس کا بوگس جوڈیشنل آڈر بھی نکلنے والا ہے جوکہ ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی ہے جس کے خلاف نیب ایف آئی اے ھائی کورٹ وغیرہ میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی ہونے پر بھی ڈی سی ٹھٹھہ سمیت منتخب نمائندے بھی خاموش ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور بوگس کھاتے بنانے والے ریونیو محکمہ سمیت ڈی سی آفس ٹھٹھہ کے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہماری زمینیں بچاکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیے اے ڈی سی 2 ٹھٹھہ شاھد نظیر نے مظاہرین سے مزاکرات کئے اور واقعے کی انکوائری کرنے کی یقین دھانی کرائی جسپر مظاہرہ ختم کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes