پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی ضرورت ہے،گفتگو
لاہور(یواین پی)سوشل میڈیا و پر فحش مواد نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے،فحاشی پھلانے والی ناکام اداکاراؤں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے سٹیج ڈرامہ ہو یا سوشل میڈیا فحاشی کو روکنے کوشش کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،پروڈیوسر باؤ اصغر علی نے یواین پی سے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے مزیدکہا کہ فحاشی پھیلانے سے نام نہیں بنتا نام تو فنی صلاحیتوں سے کمایا جاتا ہے فحش حرکتیں کرنے سے ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں باؤ اصغر علی نے کہاکہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی رسائی کی ضرورت ہے،سینئر فنکاروں کی قدر کرنے والے نئے فنکار شوبز انڈسٹری میں روشنی کی تازہ کرن ہیں جن فنکاروں نے ملکی سا لمیت اور پاکستانی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کرنے والے لوگ کامیاب ہوئے۔