خورشید شاہ کی عدالت سے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی درخواست

Published on December 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

سکھر (یواین پی) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر سے علاج کے لیے برطانیہ جانے کی درخواست کردی۔خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھرمیں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر خورشید شاہ کی ضمانت منظور اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog