روز بٹ،اچھی خان ،جرار رضوی ، آغا حسن عسکری،ساجد علی ڈاکٹرخرم اور حنا ملک کا اظہار تعزیت
لاہور(یواین پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار افضال احمد کے انتقال کی خبر شوبز حلقوں کوسوگوار کر گئی مرحوم کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک تعزیتی ریفرنس میںشوبز کی ممتاز شخصیات ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،سنگر حنا ملک،جرار رضوی،حسن عسکری،راحیلہ آغا،قاسم شاکر،اشفاق کاظمی،کمال پاشا،پرویز کلیم،اچھی خان،اداکارہ روزبٹ،ارم ملک،علی چوہدری،سنگر مناحل فریدی،رائٹرڈاکٹر بی اے خرم،شاعر زکیر بھٹی،سنگر امیر احمد،شاعر اسحاق ڈاراور ٹائیگر شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی واضح رہے کہ گزشتہ روز مرحوم طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ان کی عمر 80 برس تھی انھیں برین ہیمرج کے باعث لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں وہ زیر علاج تھے