معروف سنگرعمران علی بغدادی اور انم خان نے پہلی بار ایک ساتھ سونگ گایا
لاہور(یواین پی)پنجابی سونگ’’دل دے کمرے وچ ڈھولا ‘‘کی سوشل میڈیا پر دھوم،تفصیلات کے مطابق معروف سنگر عمران علی بغدادی اور انم خان کا پہلا ڈیوٹ سونگ گزشتہ روز دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا جو فورا پوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، سونگ’’دل دے کمرے وچ ڈھولا ‘‘کو معروف شاعر باؤ اصغر علی نے لکھا میوز ک ابی خان نے ترتیب دیا جبکہ مکس ماسٹر ببو خان اور ویڈیو ڈائریکٹر کاشف احسان ہے ،سنگرعمران علی بغدادی اور انم خان نے پہلا ڈیوٹ سونگ سپر ہٹ ہوتے ہی دوسرا ڈیوٹ سونگ‘‘سرگودھے دی سیر‘‘ ریکارڈ کرا لیا جو جلد سوشل میڈیا کے 7رنگ یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا جائے گا ۔