عوام نے دھونس اوردھرنے کی سیاست میں شریک ہونے سے صاف انکار کردیا۔
لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمااورگورنر پنجاب کی کوآرڈی نیٹر رابعہ ضیاء نے کہا ہے کہ کچھ مایوس اورگمراہ لوگ پاکستان کی تعمیروترقی سے ناخوش اوررکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔دھرناسیاست کاواحدمقصدپاکستان میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیداکرنا ہے۔عمران خان کا جارحانہ طرزسیاست جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے۔جس جماعت کوعوام نے انتخابات میں مستردکیاتھا اس کی طرف سے دھاندلی کاشور فطری بات ہے۔ ہارے ہوئے لوگ جمہوریت کیخلاف میدان میں اترے ہیں مگران کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ کپتان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کاڈھونگ رچایا۔عوام نے دھونس اوردھرنے کی سیاست میں شریک ہونے سے صاف انکار کردیا۔اپنے ایک بیان میں رابعہ ضیاء نے مزید کہا کہ پاکستان پندرہ برس بعد ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہواہے ،ہماراملک نام نہاد تبدیلی کی آڑمیں کسی پرتشددتحریک اورتوڑپھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ چندہزارافرادکااحتجاجی اجتماع اٹھارہ کروڑ عوام کے فیصلے پراثراندازنہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی مثبت تجاویزہیں تووہ پارلیمنٹ میں پیش کریں یقیناًان پر غورکیا جائے گا۔ایک طرف کپتان کی باتیں غلط ہیں اوردوسری طرف ان کاراستہ بھی درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ضمیر کی بجائے اپنی اناکے قیدی ہیں، ایسے شخص کو اپنی اناکی تسکین کیلئے قومی اداروں کوفناکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔عمران خان اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے حوالے سے عوام کااعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام پی ٹی آئی کی سٹنٹ سیاست سے متنفر ہوگئے ہیں۔عمران خان قومی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں مگر اس وقت وہ جس کی طرف سے اورجس قسم کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں اس سے ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا ہے ۔