ٹھٹھہ :(یواین پی/ حمید چنڈ): چیئرمن ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ( پرائمری) محمد رحيم سومرو سمیت محکمہ بلڈنگس، ہائے وے، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں میں دوران ڈیوٹی فوت ہوجانے والے ملازمین کے ورثاء کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد امیدواران سے انٹرویوز بھی لیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے متفقہ رائے کے بعد محکمہ تعلیم کے 07 ، محکمہ صحت کے 02 ، محکمہ بلڈنگس کے 02، محکمہ ہائے وے کے 01، محکمہ ایریگیشن کے 03 جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 01 امیدوار کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر حقدار کو اپنا حق ضرور دیا جائے گا کسی بھی امیدوار کی حق تلفی ہر گز نہیں ہوگی –