نوشہروفیروز ٹریفک حادثات میں عورت سمیت چار افراد جاںبحق ایک شدید زخمی نواب شاہ منتقل

Published on December 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)نوشہروفیروز ٹریفک حادثات میں عورت سمیت چار افراد جاںبحق ایک شدید زخمی نواب شاہ منتقل تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں ٹریفک حادثات میں ایک عورت سمیت چار افراد جاںبحق کنڈیارو ٹھارو شاہ لنک روڈ پر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 36 سالہ نوجوان مشتاق شاہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو طبعی امداد کے لیے اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی جاںبحق ہوگیا نوجوان مشتاق شاہ کی لاش انکے آبائی گھر دربیلو پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا پھل شہر کے قریب دریا خان مری روڈ پر ٹریک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں مسمات پروین زوجہ عبدالستار آرائیں موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے چنگچی رکشہ ڈرائیور جاںبحق ہوگیا جس کی نعیش اسپتال منتقل کردی گئی جس کی تال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار ایم صفر مری شدید زخمی ہوگیا زخمی کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题