نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں مڈکیریئر کورس کے زیر تربیت افسرزان کی 20رکنی ٹیم کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ

Published on December 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں مڈکیریئر کورس کے زیر تربیت افسرزان کی 20رکنی ٹیم نے ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام، ایڈ یشنل ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی اور ایف ڈی اے کے دیگر افسران نے ٹیم کا استقبال کیا۔افسران کی ٹیم نے ایف ڈی اے کمپلیکس کے کانفرنس روم میں بریفنگ میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے بریفنگ کے دوران انہیں ایف ڈی اے کے انتظامی ڈھانچے، دائرہ اختیار، ذرائع آمدنی، سالانہ بجٹ،شہری ترقی کے حوالے سے کارکردگی کے مختلف پہلوؤں اور عوامی ریلیف کیلئے متعدد اصلاحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے فیصل آباد کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے زیر تربیت افسران کو بتایا ایف ڈی اے کے انتظامی دائرہ کار میں اربن ڈویلپمنٹ ونگ، واسا اور ٹیپا شامل ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 18رہائشی کالونیاں اور17کمرشل مارکیٹس ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول ہے۔ علاوہ ازیں ٹاؤن پلاننگ شعبہ کے تحت مختلف کیٹگری کی پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیموں کی منظوری کے امور بھی ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ1976،بلڈنگ اینڈ زونگ ریگولیشنز اور پنجاب لینڈ یوز رولز 2021سمیت دیگر لیگل فریم ورک، کچی آبادیوں کے قواعد وضوابط اور پیری اربن سٹریکچر کے نفاذ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ مستقبل کی ترقیاتی ضرورتوں سے ہم آہنگ فیصل آباد کی منظم وجدید تعمیروترقی کے حامل 20 سالہ فیصل آباد ماسٹر پلان کے مجوزہ ڈرافٹ کی گورننگ باڈی نے منظوری دے دی ہے جسے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیاگیاہے جوکہ شہری ترقی کے مختلف سیکٹر میں دیرپا ترقی کا آئینہ دارہوگا۔انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کے بقایا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی پیش رفت کے بارے میں بتایااور کہاکہ سرکاری سطح پر ہا¶سنگ کے شعبہ میں تمام تربنیادی سہولتوں پر مشتمل یہ میگا پراجیکٹ باکفایت اورباوقار رہائشی سہولتوں کا حامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ تیز رفتار عوامی ریلیف اور ادارہ کی کارکردگی کے معیار میں اضافہ کیلئے مختلف اصلاحات کے تحت ایف ڈی اے کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اورحفاظت کو یقینی بنایاگیاہے۔انہوں نے شہری ترقی کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ادارہ کی آمدن کی تفصیلات سے آگاہ کیااور افسران کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فیصل آبادکی تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی حیثیت کا ذکرکیا اور اسکی ترقی کے ارتقائی پہلوؤں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب کایہ دوسر بڑا شہر ٹیکسٹائل و دیگر صنعتوں کی ترقی میں نمایاں مقام رکھنے کے علاوہ زرعی لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔افسران کی ٹیم کے کوارڈینیٹر /ڈائریکٹنگ سٹا ف محمد طیب نے شاندار استقبال و عمدہ مہمان نوازی اور شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق جامع اور بامقصد بریفنگ پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام ودیگر افسران کا شکریہ اداکیا۔بریفنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام اور کوآرڈینیٹر ٹیم کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا اور مہمان افسران کو ایف ڈی اے کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے۔فیصل آباد کے مطالعاتی دورہ پر آنے والے افسران میں ظہور بابر، رضا علی حبیب، اسد عزیز،شاہد علی، نثار حسین، اسجد رشید، اسفندیارخاں، زاہد اللہ، خالق داد خان، عبد اسلام آصف، سلیم احمدخان، وسیم اختر، عبد الحادی، رومان علی شاہ، افتخار احمد، خاں محمد،محمد طاہر، محمد جاوید عالم اور پروگرام آفیسر نعیم خاں شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy