ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے اپنی جماعت کے ننھے کارکن کو گمشدہ سائیکل کے بدلے میں نئی نویلی سائیکل کا تحفہ دے دیا ۔مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے علاقے کے عوام کے لیے درد دل کا جذبہ رکھتے ہیں میرے جیسے کارکن کے مسئلہ کو حل کر کے ایم پی اے نے اپنی محبت اور شفقت کی عملی مثال قائم کر دی ہے ننھا کارکن اللہ دتہ ۔واقعات کے مطابق اللہ دتہ بعمر 28سال قد ساڑھے تین فٹ مسلم لیگ(ضیاء)وائٹل گروپ کا \”ننھا کارکن \”کی حیثیت سے مشہور ہے وہ ہارون آباد کے انارکلی بازار میں پیکو اوورلاک کا کام کرتے ہوئے محنت مزدوری سے اپنی روٹی کماتا ہے اس کے پاس ایک سائیکل تھی کو اس کا واحد سہارا تھی اور وہ گھر سے مزدوری کے مقام پر آنے جانے کے لیے استعمال کرتا تھا یہ سائیکل 2008کے الیکشن میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی نے اس کو بطور تحفہ دی تھی لیکن چوروں نے چند روز قبل یہ سائیکل چوری کر کے ننھے کارکن اللہ دتہ کو اس کی تحفہ میں ملنے والی سواری سے محروم کر دیا ،مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی رہنماء چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کو اپنے ننھے کارکن کے ساتھ پیش آنے والے اس چوری واقعہ کا پتہ چلا تو وہ وقت نکال کر اس کی دوکان پر پہنچ گئے اور اس کو تسلی دیتے ہوئے فوری طور پر اپنی ذاتی رقم سے نئی نویلی سائیکل خرید کر ایک بار پھر گفٹ کر دی اب اس ننھے کارکن اللہ دتہ کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے اور وہ اپنے لیڈر ور ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی کے گن گاتے ہوئے کہتا ہے کہ میر الیڈر درد مند انسان ہے اور وہ ہمارے دکھ سکھ میں شریک ہو کر ہمیں اپنائیت سے نوازتا ہے وہ کام پر آتے جاتے ہوئے نئی نویلی سائیکل کے اس تحفہ کو اپنی زندگی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کے جذبے کو سلام کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔