فاروق آباد (یو این پی) تھانہ صدر پولیس کی دوران گشت کارروائی جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب چھمہ ڈکیت گینگ گرفتار دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے پانچ لاکھ روپے نقدی آتشی اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد تھانہ صدر پولیس کے مطابق چھمہ گینگ وار کےخطرناک ملزمان فاروق آباد کے گردونواح میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا نے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ڈی پی او شیخوپورہ کے احکامات پر ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے