چنے کے ساتھ تیل دار اجناس کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

Published on December 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

جڑی بوٹیو ں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں یا محکمہ زراعت کے مشورہ سے جڑی بوٹی کش زہرکااستعمال کریں
قصور (یواین پی) ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کاشتکاروں کوچنے کی کاشت جلد ازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ جڑی بوٹیو ں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں یا محکمہ زراعت کے مشورہ سے جڑی بوٹی کش زہرکااستعمال کریں۔انہوں نے”میڈیا“کو بتایا کہ اگر کسی وجہ سے اگاؤ تسلی بخش نہ ہوتو فصل دوبارہ کاشت کریں،چنے کے ساتھ تیل دار اجناس کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی ضرورت کم ہوتی ہے،آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصاً پھول آنے پر اگر فصل میں سوکھا محسوس ہوتو ہلکاپانی لگا دیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاہلی چنے کے لئے پہلا پانی بوائی کے 60تا70دن بعد اور دوسرا پھول آنے پر دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes