محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ” ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

Published on December 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مہار اختر حسین
اوکاڑہ( یواین پی) انٹیگریٹڈ میٹرنل نیو بورن اینڈ چائیلڈ ہیلتھ پروگرام ،محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ” ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ مہار اختر حسین بلوچ، نے نیوٹریشن ویک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا ۔انھوں نے کہا ضلع بھر میں غذائیت کا ہفتہ منایا گیا اور عوام کو آگاہ کیا گیا کہ صحت کے حوالے سے محکمہ کیا خدمات انجام دے رہا ہے ، نیوٹریشن ویک میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی مکمل سکریننگ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ،دست کے شکار 5 سال سے چھوٹے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ نیوٹریشن ویک کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز شاہ نے کہا کہ بچے کی زندگی کے پہلے دو سال متوازن غذا کے حوالے سے بہت اہم ہوتے ہیں اس عمر میں بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کا عمل تیزی سے جاری رہتا ہے اس لئے مناسب اور بروقت غذا کا استعمال بچے کی صحت مند نشوونما کے لئے لازمی ہے،انھوں نے کہا کہ غذائیت کے اس ہفتے میں ضلع بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے گھر گھر جا کر صحت عامہ کا پیغام پہنچایا ۔ سیمینار میں اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میاں افضل کامیانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار اور میڈم ثمینہ نے بھی خطاب کیا اور نیوٹریشن ویک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes