اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی64ویں سالگرہ27دسمبر کو منائی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی27دسمبر1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ6بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں وہ وزیر تجارت اور وزیر پٹرولیم بھی رہ چکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ میاں نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد جولائی2017ء سے 31مئی 2018ء تک شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی معروف سیاستدان خاقان عباسی کے فرزند ہیں جو کہ جونیجو کابینہ میں وفاقی وزیر تھے اور1988ء میں سانحہ اوجڑی کیمپ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔