شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب الله کی مدد اور فتح آ چکی (1) اورآپ نے لوگوں کو الله کے دین میں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھ لیا (2) تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے (3) ۔