پاکستان کی نامورصحافی و ڈرامہ نگار محترمہ”نزہت سمن“ نے گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرلیا،طلال فرحت

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان ٹیلی وژن انڈسٹری کی سینئر صحافی، رائٹر اور ڈرامہ نگار محترمہ”نزہت سمن“نے گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرلیا،، یہ بات طلال فرحت نے دوران گفتگو ٹیلیفون پر بتائی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ پندرہ دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، جس کے پس منظر میں خانہ کعبہ نظر آ رہا ہے،انھوں نے مزید بتایا کہ ”نزہت سمن“ صاحبہ کئی برسوں سے صحافت کے پیشے سے وابستہ رہی ہیں اور مختلف اخبارات و رسائل میں اپنی تحریروں کے ذریعے پڑھنے والوں کو معلومات فراہم کرتی چلی آئی ہیں یہی نہیں بلکہ کئی سالوں سے مختلف ٹیلی وژن چینلز پر اپنی تحریر کو ڈراموں کے ذریعے دیکھنے والوں کے دلوں میں اپنا گھرکر چکی ہیں اور ان کی متعدد سیریلز پر مختلف شعبوں پر ایوارڈز بھی دیے جا چکے ہیں، ان کی مشہور و معروف سیریلز میں وفا بے مول،فطرت،تیری میری کہانی،مریم کیسے جیئے اور ان دنوں بے پناہ آن ایئر ہے، کئی پروڈیوسرز اور ہدایتکار ان کی تحریر پرپروجیکٹس کرنے کے لیے انتظار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes