پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں عبد الرشید بوٹی کا ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کےدفاتر کا دورہ

Published on December 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی /شیخ ندیم شیراز )پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں عبد الرشید بوٹی کا ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کا دورہ ۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی ہدائیت پر ضلع میں جاری بچوں کی پیدائش کے اندراج کے سلسلہ میں ریکارڈ چیک کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینئل نے ضلع میں بچوں کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم سے معلومات پر بریفنگ دی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوز ڈینئل نے بتایا کہ بچوں کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر یونین کونسل کی سطح پر 10 دسمبر سے خصوصی مہم شروع کر د ی گئی ہے اور یہ خصوصی مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے یونین کونسل پر آگاہی بینرز لگائے ہیں لوگوں کو آگاہ کرنے کرنے کے لئے نمبردار ،مساجد کے امام اور عمائدین علاقہ کو بھی اس خصوصی مہم میں شامل کیا گیا ہے میں عبد الرشید بوٹی نے کہا ہے کہ ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو احسن انداز میں مکمل کیا جائے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ اور افسران لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بچہ رجسٹریشن سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش کا اندراج مقامی یونین کونسل میں کروائیں اور محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروائیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes