پتوکی (یواین پی) پتوکی کے آ ٹا ڈ یلروں نے عوام کو غیر معیاری اور نا قص آ ٹا مہنگے داموں پر فرخت کرنا شروع کر دیا، سر کاری آ ٹا بھی نایاب، محکمہ فوڈ کے ذمہ دار افسران نے حقا ئق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کرلی، تفصیلات کے مطابق پتو کی اور گردونواح میں آٹا ڈیلروں کی من مانیوں کی وجہ سے سرکاری آٹے کا حصول خواب بن گیا ہے، جبکہ دوسری طرف ناقص اور غیر معیاری آٹا من مانے نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، مگر ان آٹا ڈیلروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، محکمہ فوڈ اور دیگر ذمہ دار افسران نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مگر انکی فریاد سننے والا کوئی نہیں، شہر کی عوامی سماجی وفلاحی تنظیموں نے اسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے اس صورت حال کا فوری نوٹس لینے اورآ ٹاڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔