سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور شہداء کی 8ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا
پشاور(یواین پی) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداء کی8ویں برسی آج 16دسمبر جمعہ کو منائی جارہی ہے،سانحہ کی یاد میں پشاورسمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شہداء کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔پشاورسمیت دیگر شہروں میں منعقدہ مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا آغاز ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme