ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ مکمل

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

کراچی (یو این پی) ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں فرنچائزز نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔
پلاٹینیم کیٹگری
پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں لاہور قلندرز نے فخر زمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندو، نسیم شاہ، ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر، کراچی کنگز نے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز، پشاور زلمی نےراجا پکسا کا انتخاب کیا۔اسی کیٹگری کی دوسری پک میں پشاور زلمی نے روومن پوویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمان اللہ گرباز، کراچی کنگز نے عمران طاہر اور ملتان سلطانز نے جوش لٹل کا انتخاب کیا۔نسیم شاہ کو پلاٹینیم کیٹگری میں ملتان سلطانز نے منتخب کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کو برقرار رکھا۔
ڈائمنڈ کیٹگری
ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فضل حق فاروقی، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان، لاہور قلندر نے حسین طلعت، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اولین اسمتھ اور کراچی کنگز نے جیمز ونز، جیمز فلر کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹگری
اس کیٹگری میں پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی، لاہور قلندرز نے سکندر رضا، ملتان سلطانز نے عقیل حسین، کراچی کنگز نے اینڈریو ٹائی، لاہور قلندرز نے لیام ڈاؤسن اور پشاور زلمی نے ارشد اقبال کا انتخاب کیا۔
سلور کیٹیگری
سلور کیٹیگری اسلام آباد یونائٹیڈ نے سلورکیٹیگری میں اسپنر ابرار احمد، صہیب مقصود اور رومان رئیس کو منتخب کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمید آصف اور محمد زاہد، اسی طرح کرانچی کنگز نے طیب طاہر اور محمد اخلاق کو منتخب کیا۔ ملتان سلطانز نے اسامہ میر، وکٹ کیپر عثمان خان، ثمین گل، انور علی اور سرور آفریدی کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے صائم ایوب، عثمان قادر اور لاہور قلندر نے دلبر حسین، طاہر بیگ، احمد دانیال کو ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں عرفان اللہ نیازی،پشاورزلمی نے صفیان مقیم اور حسیب اللہ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں ذیشان ضمیر اورحسن نواز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور ایمل خان جبکہ لاہور قلندرز نے شاویز عرفان کو منتخب کیا۔ سپلیمنٹری کیٹیگری پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید اور عرفان منہاس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور عمیربن یوسف، جبکہ لاہور قلندرز نے جارڈن اور جلات خان اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی اور مبسر خان اور کراچی کنگز نے تبریز شمسی اورمحمد عمر کو منتخب کیا۔

لاہور قلندرز 18 رکنی اسکواڈ فخر زمان، راشد خان (افغانستان)، شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویز (نمیبیا)، حسین طلعت، حارث رؤف (ڈائمنڈ)، عبداللہ شفیق، لیام ڈاسن (انگلینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے) (گولڈ)، احمد دانیال، دلبر حسین، ہیری بروک (انگلینڈ)، کامران غلام، مرزا طاہر بیگ ( سلور)، شاویز عرفان، زمان خان (ایمرجنگ)۔ جلات خان اور جارڈن کاکس (انگلینڈ) (سپلیمنٹری)

ملتان سلطانز 18 رکنی اسکواڈ ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)، جوش لٹل (آئرلینڈ)، محمد رضوان (پلاٹینم)، خوشدل شاہ، ریلی روسو (جنوبی افریقہ)، شان مسعود (ڈائمنڈ)، عقیل حسین (ویسٹ انڈیز)، شاہنواز دہانی، ٹم ڈیوڈ (آسٹریلیا) (گولڈ)، انور علی، سمین گل، سرور آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان (دونوں سلور)، عباس آفریدی، احسان اللہ (دونوں ایمرجنگ)۔ عادل راشد (انگلینڈ) اور عرفات منہاس (سپلیمنٹری)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز محمد نواز، نسیم شاہ، ونیندو ہسرنگا (سری لنکا) (تمام پلاٹینم)، افتخار احمد، جیسن رائے (انگلینڈ)، اوڈین اسمتھ (ویسٹ انڈیز) (تمام ڈائمنڈ)، احسن علی، محمد حسنین، سرفراز احمد (تمام) گولڈ)، محمد زاہد، نوین الحق (افغانستان)، عمر اکمل، عمید آصف، ول سمید (انگلینڈ) (تمام سلور)، ایمل خان، عبدالواحد بنگلزئی (دونوں ایمرجنگ)، مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) اور عمیر بن یوسف (سپلیمنٹری)

اسلام آباد یونائیٹڈ ایلکس ہیلز (انگلینڈ)، رحمان اللہ گرباز (افغانستان)، شاداب خان (تمام پلاٹینم)، آصف علی، فضل حق فاروقی (افغانستان)، وسیم جونیئر (ڈائمنڈ)، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی (تمام گولڈ) )، ابرار احمد، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، پال اسٹرلنگ (آئرلینڈ)، رومان رئیس، صہیب مقصود (تمام سلور)، حسن نواز، ذیشان ضمیر (دونوں ایمرجنگ)۔ معین علی (انگلینڈ) اور مبصر خان (سپلیمنٹری)

کراچی کنگز حیدر علی، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، میتھیو ویڈ (آسٹریلیا) (پلاٹینم)، عماد وسیم، جیمز فلر (نیوزی لینڈ)، جیمز ونس (ڈائمنڈ)، اینڈریو ٹائی (آسٹریلیا)، محمد عامر، شعیب ملک (گولڈ)، عامر یامین، میر حمزہ، محمد اخلاق، شرجیل خان، طیب طاہر (سلور)، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم (ایمرجنگ)۔ محمد عمر اور تبریز شمسی (جنوبی افریقہ) (سپلیمنٹری)

پشاور زلمی بابر اعظم، روومین پاول (ویسٹ انڈیز)، بھانوکا راجا پاکسا (سری لنکا)، (پلاٹینم)، مجیب الرحمان (افغانستان)، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، وہاب ریاض (ڈائمنڈ)، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد حارث (تمام گولڈ)، عامر جمال، ٹام کوہلر-کیڈمور (انگلینڈ)، صائم ایوب، سلمان ارشاد، عثمان قادر (تمام سلور)، حسیب اللہ خان، سفیان مقیم (ایمرجنگ)۔ جمی نیشم (نیوزی لینڈ) (سپلیمنٹری)۔ پشاور زلمی متبادل ڈرافٹ میں اپنا دوسرا سپلیمنٹری چنے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیرملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق دیا گیا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر تھا۔ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题