اوکاڑہ(یواین پی)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہدا کے اعزاز میں ڈی پی ایس سکول میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا سکولوں کے معصوم بچوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں ننھے ہاتھوں سے شمعیں روشن کیں معصوم شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں نوعمر بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ آرمی پبلک سکول کے ننھے اور معصوم بچوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی، شہدا کی قربانیوں نے قوم کو طاقت دی اور دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا تقریب میں سماجی تنظیم ماڈا نیشنل جرنلسٹ گروپ سکول ہذا کے اسٹاف صحافیوں سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔