مردم شماری اور خانہ شماری کے بغیر عام انتخابات نہیں کروا سکتے‘ الیکشن کمیشن

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

اسلام اباد ( یواین پی) ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے خط وزارت منصوبہ بندی کو خط لکھ دیا گیا، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خط کی کاپی وزیر اعظم کے سیکریٹری کو بھی بھجوادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ شماریات نے مردم و خانہ شماری کی فہرستیں 31 دسمبر 2022 تک فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اپریل 2023ء تک ہی مردم و خانہ شماری کے عبوری نتائج فراہم کیے جاسکتے ہیں۔اس پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین نے وزارت منصوبہ بندی کے وفاقی سیکریٹری کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے بغیر عام انتخابات نہیں کروا سکتے، موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی مشق شروع کرنا مشکل ہے، 31 مارچ 2023 تک فہرستیں نہ ملیں تو آئین کے آرٹیکل 51 (5) پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوگا، فہرستیں ملنے پر ہی آئین کے متعین وقت کے مطابق 2023 میں عام انتخابات منعقد ہو سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes