پرویز الہیٰ نے اسمبلی توڑنےکی سمری پردستخط کردیے،شیخ رشید

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پرویز الہیٰ نے اسمبلی توڑنےکی سمری پردستخط کردیے، اس پر 23 دسمبر کی تاریخ درج ہے۔ نوازشریف واپس آئیں اورالیکشن میں حصہ لیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں نوازشریف واپس آئے گا توکوئی قلعہ فتح ہوجائے گا، عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کردی، شیخ رشید کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اورالیکشن میں حصہ لیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں نوازشریف واپس آئے گا توکوئی قلعہ فتح ہوجائے گا، عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کردی۔شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الہیٰ نےاسمبلی توڑنےکی سمری پردستخط کردیے ہیں، ق لیگ کو حصہ دیں گے، ن لیگ کی سیٹیں انہیں دیں گے، الیکشن کی تاریخ لینے میں عارف علوی اور وزراء ناکام ہوئے، حکومت سے تمام مذاکرات ناکام ہوگئے، پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر 23 دسمبر درج ہے، پی ٹی آئی کو جواسٹروک کھیلنا تھا وہ کھیلا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题