میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، الیکشن کے ذریعے پی ڈی ایم کا نام و نشان مٹا دوں، عمران خان

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور (یواین پی) عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں الیکشن کے ذریعے پی ڈی ایم کا نام و نشان مٹا دوں، میں نہیں چاہتا سری لنکا جیسی صورتحال ہو، سڑکوں پر توڑ پھوڑ ہو، ملک کی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے، ہم اپنی دو اسمبلیوں کو ملک کیلئے قربان کرتے ہیں، جب دو اسمبلیوں سے نکلیں گے تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، عقل کہتی ہے کہ پورے پاکستان میں جنرل الیکشن کروا دیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اور کے پی کے بیٹھے ہوئے ہیں، ہم نے آج اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، میں نے باہر پنا سب کچھ بیچا اور منی ٹریل پیش کی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں ان کی بات کررہا ہوں کہ جو ملک سے پیارکرتے ہیں، ان کی بات نہیں کررہا جن کے بچے باہرہیں، چوری کا پیسا باہر لے جاتے ہیں، ان کی باہر شاہانہ زندگی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme