گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدار ت اعلیٰ سطحی اجلاس

Published on May 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

5پشاور۔۔۔خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، چیف سیکر ٹری امجد علی خان، انسپکٹر جنرل پولیس ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شمالی وزیر ستان ایجنسی میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے جاری ٹارگٹڈ ایکشن کے تناظر میں صورتحال خصوصی طور پر زیر بحث آئی اور صوبے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بعض خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes