فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرتحصیل سمندری علیزہ ریحان نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والا ایک بھٹہ سیل اور مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے مرید والا سمیت مختلف علاقوں میں بھٹوں کی انسپکشن کی اور زہریلا دھواں چھوڑنے پر بھٹہ خشت کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ وہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے بھٹوں کو ٹیکنالوجی پر چلائیں بصورت دیگر سخت ترین ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔