ایس ایچ اوتھانہ سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری کی سماج دشمن عناصر کے خلاف زبردست کارروائی

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

حبیب آباد (رشید احمد نعیم) ایس ایچ او تھانہ سٹی سید ثقلین بخاری کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث گینگ گرفتار،4 لاکھ70 ہزار روپے نقدی،11موٹر سائیکلیں، 4رکشے، 2پسٹل، 19گولیاں اور 2موبائل برآمد، شہریوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید عمران کرامت کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ابرار عرف ابراری سمیت عبدالرحمن اور شیروز کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان سے انکشاف ہوا کہ ملزمان گھروں،دوکانوں،سبز منڈیوں،پارکوں، ہسپتالوں کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کیا کرتے تھے۔ ڈی پی او قصور نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سید ثقلین شاہ بخاری اور اس کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes