اوکاڑہ(یواین پی)ڈی پی او کیپٹن محمد فرقان بلا ل کے احکامات کی روشنی میں اور محمد سلیم رتھڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ناصر جاوید ایس ایل/ایس ایچ او تھانہ کینٹ معہ ہمراہ ٹیم اصغر شاہین اے ایس آئی معہ ملازمان بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم پرویز عرف ننھا ولد بشیر مسیح قوم عیسائی سکنہ 9/4 ایل کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا ملزم اسلم پرویز عرف ننھا کے قبضہ سےتین عدد پیکٹ اور ایک ٹکڑا چرس برآمد ہوئی جسکا کل وزن 3400 گرم ہوا برآمد کی گئی جس پر مقدمہ نمبر 390/22 بجرم سی3(1)9/سی این ایس اے ازان اسلم پرویز عرف ننھا درج کیا گیا