آئی جی پنجاب کی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی ہدایات

Published on December 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی/ شیخ ندیم شیراز) ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام ضلعی ٹریفک سربراہان کو شاہرات پر اضافی ٹیموں کی تعیناتی کا حکم۔صوبے کی تمام شاہرات، ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔ فوگ لائٹس کی تنصیب ، حد رفتار کی پابندی سمیت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ جس گاڑی کی تمام لائٹس اور اشارے کام نہ کر رہی ہو اسے شاہراہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گنے کی ٹرالیوں پر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز لازمی نصب ہوں۔ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر سخت قانونی کاروائی ہوگی ۔پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں دھند کے موسم میں حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید تندہی سے فرائض ادا کریں ۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے شہریوں سے گزارش ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题