فوک گلوکار ہماری ثقافت کا سرمایہ ہیں ان کو مزید پرموٹ کرنا ضروری ہے ،گفتگو
لاہور (یو این پی)حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ، ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا،ان خیلات کا اظہار معروف رائٹر ،پرڈیوسر و 7رنگ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں فوک گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ،فوک گلوکار ہماری ثقافت کا سرمایہ ہیں ان کو مزید پرموٹ کرنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتااس لیئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے