مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سید اسرار احمدزیدی کی طرف سے گورانمنٹ بوائز ہائی سکول میں 6لاکھ کام کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے ہی سماجی ورکرز کوفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی مکمل وائرنگ جل گئی تھی فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے مکمل وائرنگ، بجلی کی سوئچ، بورڈ، سکول میں مکمل رنگ روغن، انرجی سیورز، سکول کے باہر مٹی ڈلوا کر وہاں کھاس وغیرہ کا اہتمام 6لاکھ روپے کی رقم سے کروایا، سکول انتظامیہ و اہلیان مصطفی آباد نے کہا کہ ہم سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کی طرف سے بوائز ہائی سکول میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ کام محکمہ ایجوکیشن یا ایم پی اے و ایم این اے کو کرنا چاہتے تھے۔ لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے وہ نہ کروا سکے، اس موقع پر سید اسرار احمدزیدی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کر رہا ہوں میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، چند افراد میرے خلاف منفی پروپگنڈا کر رہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ سکول میں کام بچوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کی دعائیں لینے کیلئے کروایا